لاہور،مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 593 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں دو روپے کی کمی ہو گئی، گوشت کی فی کلو قیمت 593 روپے ہو گئی۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 395 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 409 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،
لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈوں کی قیمت میں دو روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 305 تک پہنچ گئی ہے۔
چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان
مختلف مقامات پر دکاندار سرکاری نرخوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مرغی کا گو شت 650 روپے سے670 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گو شت کے نرخ مختلف ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 730 روپے کلو تھا۔