معیشت کی صورتحال میں بہتری آئی، سٹیٹ بینک


سٹیٹ بینک نے مالی سال 24-2023کے لیے معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی مئی 2023 کی 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہوئی،مہنگائی جون 2024 میں 12.6 فیصد کی کم سطح پر آ گئی۔

میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں،گندم ، چاول اور کپاس کی پیداوار میں بحالی نے اہم کردار ادا کیا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھا ،زرمبادلہ کمپنیوں میں بھی اصلاحات متعارف کی گئیں۔

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ کی رجسٹریشن کا آغاز

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کی راہ میں متعدد رکاوٹیں حائل ہیں۔

سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کاروباری ماحول سازگار بنانے کی ضرورت ہے ،تحقیق و ترقی کے فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں