پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے پاکستان ائیر لائنز نے خوشخبری سناتے ہوئے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔
20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصد کمی
پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا فائدہ مسافر 15 اکتوبر تک اٹھا سکیں گے اور 15 اکتوبر تک بک کروائی گئی ٹکٹیں 20 دسمبر 2024 تک سفر کے لیے استعمال کی جا سکیں گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کے لیے خوش آئند ہے، جس سے انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سفری سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔