دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی انٹری

diljit dosanjh

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اسٹیج پر مدعو کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دلجیت دو سانجھ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں۔ گلوکار کے کنسرٹس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں دلجیت کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بطورِ مداح شرکت کی تھی، جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوتا ہے تو وہ اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں۔

وقت کے ساتھ انسان اور چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں، حاجرہ یامین

د لجیت دوسانجھ، ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ سْپر اسٹار ہیں، براہِ کرم! اسٹیج پر تشریف لائیں۔ہانیہ عامر مداحوں کی بھرپور تالیوں میں اسٹیج پر جاتی ہیں تو گلوکار اْن کے لیے گلوکاری کرتے ہیں اور پھر اداکارہ بھی دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کہتے ہیں کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں۔ بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ آپ میری دعوت پر اسٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔


متعلقہ خبریں