پی ٹی آئی کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

murad ali shah

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب پیپلز پارٹی کے لیے نئی جگہ نہیں۔ یہاں سے محترمہ اور ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف جدوجہد شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت پریس کلب کو ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر دیکھتی ہے۔ میڈیا اور پریس کلب پر ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں تک حقائق پہنچائیں۔ پریس کلب کے ممبران کے مسائل کے حل کے لیے وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج ، 4ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا گیا

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا۔ اور اس ملک کو سنبھالنے میں 2 سال لگے ہیں۔ آج کل جوڈیشل ریفارمز کی بات چل رہی ہے اور بلاول بھٹو آئینی عدالت کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ایک سال پہلے پیپلز پارٹی کا منشور آیا تھا۔ اور آئینی عدالتوں کا قیام ہمارے منشور میں بھی شامل ہے۔ پی ٹی آئی کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس ملک کو بھی لیڈ کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں