اداروں کی نجکاری کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ


وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں مختلف اداروں کی نجکاری پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں اداروں کی نجکاری کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،علیم خان نے اداروں کی نجکاری کیلئے دئیے جانےوالے اشتہارات کو فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اے ٹی سی سوات نے شوکت یوسفزئی کو بری کردیا

اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک سمیت مزید اداروں کی نجکاری پر غورہوا، مالیاتی مشیر کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی ۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی سمیت مختلف فیصلوں کی منظوری دی، اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت بعض تکنیکی معاملات پر غور و خوض کیا گیا اوراہم فیصلے کئے گئے۔

شرکا کا کہنا تھا نجکاری کے امور کو قانونی تحفظ حاصل ہے ، تمام امور ضابطے کے مطابق ہوں گے ،علیم خان نے کہا اداروں کی نجکاری میں مقابلے کی فضا اور کارکردگی میں کامیابی کے مقصد کو یقینی بنایا جائے۔

حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے 76لگژ ری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی

پرائیویٹائزہونیوالے اداروں کی مارکیٹنگ اور سیلز پچ کو برقراررکھا جائے ،اداروں کی نجکاری سے پیسوں کے حصول کیساتھ انکی کامیابی کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔

نجکاری میں تمام قانونی ضابطوں پر 100فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،نجکاری کے عمل میں بورڈ کی متحرک اور زیادہ سے زیادہ شرکت خوش آئند ہو گی۔


متعلقہ خبریں