اداکارہ زویا ناصر نے ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر مداح کا موبائل غلطی سے گِرا دینے پر معافی مانگ لی۔
گزشتہ شب ایونٹ میں ابھرتی ہوئی اداکارہ زویا ناصر جب ریڈ کارپٹ پر پہنچیں تو مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تو وہ بھی ان کے ساتھ سیلفیز لینے فوری ان تک گئیں اور جلدی جلدی چاہنے والوں کے موبائل میں سیلفی لینے لگیں۔
ہم اسٹائل ایوارڈز میں جب اداکارہ اپنی ایک فین کا موبائل انہیں دینے لگیں تو وہ رش کے باعث پکڑ نہ سکی اور زمین پر گِر گیا لیکن اداکارہ رش کے باعث پیچھے مڑ کر نہ دیکھ سکیں اور وہاں موجود پولیس اہلکار نے اس خاتون کو وہ موبائل اٹھا کر دیا۔
ڈپریشن کا روحانی علاج کافی نہیں، دوا بھی ضروری ہے، صحیفہ جبار خٹک
بعد ازاں زویا ناصر نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی اور کیپشن میں لکھا کہ میں شدید بخار میں تپ رہی ہوں لیکن بالآخر مجھے یہ ویڈیو مل گئی، تصویریں بعد میں شیئر کروں گی۔
زویا ناصر نے اپنے کیپشن کے اختتام پر فون گِرا دینے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ دیکھ رہی ہیں تو میں آپ کا فون گِرا دینے کے لیے معذرت خواہ ہوں، مجھے اب تک اس کا اندازہ نہیں تھا لیکن اب دیکھا تو معذرت کرنا ضروری ہے۔