بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کر کے 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے زیر استعمال آٹھ بلڈوزروں کو بھی نذر آتش کر دیا ، واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
امن و امان کی صورتحال ، بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ صرف دن کے اوقات میں چلانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔
اس سے قبل اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔