پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری پر تاحیات پابندی عائد


پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی بی ایف کے صدر اور سیکریٹری پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دونوں عہدیداروں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

وادی نیلم میں 2 نئی جھیلیں دریافت

اٹلی میں غائب ہونے والے قومی باکسر زوہیب رشید پر بھی تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے،پی ایس بی کا کہنا ہے دونوں عہدیدار زوہیب رشید کا حلف نامہ اور ضمانتی بونڈ جمع کرانے میں ناکام رہے۔

دونوں عہدیداروں نے کھلاڑی کیلئے این او سی بھی نہیں لیا،پی ایس بی نے ہیومن ٹریفکنگ کے خدشے کے پیش نظر کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علیم ڈار کا ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہونےکا فیصلہ

آئندہ تمام کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کے این او سیز ایف آئی اے سے چیک کرائے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں