وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں اور محافظوں کا خون بہانے والوں نے انسانیت پر وار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، پوری قوم غم اور صدمے میں ڈوب گئی ہے،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن اپنے انجام کو پہنچے گا۔
بلوچستان کی دھرتی پر معصوم شہریوں اور وطن کے محافظوں کا خون بہانا درحقیقت انسانیت اور پاکستان کی سالمیت پر وار ہے۔ اس المناک حادثے نے ہر حساس دل کو لہولہان کر دیا ہے۔ دکھ کی اس گہری گھڑی میں، میں ہر سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ وطن کے جری جوانوں اور بے گناہ شہریوں کی یہ…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 24, 2026
بلوچستان کی سرزمین ایک بار پھر خون سے رنگین، ہر حساس دل اشکبار ہے ،غم کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے، آمین۔
