لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بارے میں وفاقی حکومت کو فالو کریں گے۔ خیبر پختونخوا سے کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ پر قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص مقامات کے علاوہ کہیں اور مویشی منڈی نہیں لگائی جاسکتی۔ جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کو عرق گلاب سے دھویا جائے گا۔ مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام شہریوں کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے۔ اور علاقے کو صاف رکھنا شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ اعلیٰ صفائی پر انعام۔ ستائش اور شکایات پر سزا اور جزا کا عمل ہو گا۔ جبکہ عید کی چھٹیوں کے بارے میں وفاقی حکومت کو فالو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک بجلی پر رعایت مرحلہ وار ختم کرنے کی تیاری
خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔ جہاں ایک کلرک کے گھر سے اربوں روپے ملے۔
