سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نے تعطیلات کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
اس دوران تمام سرکاری دفاتر،تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی، اعلامیے کے مطابق ایمرجنسی اور ریسکیو ادارے بدستور اپنے اپنے شیڈول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 26 مئی سے 28 مئی تک تین دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
