سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونیوالا بزدلانہ وارقوم کے دل پر حملہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم غیرمتزلزل ہے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔
بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 24, 2026
دھماکے سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگوہوں،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے،پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے۔
