چمن پھاٹک میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا نشانہ ایک بار پھر معصوم بلوچ عوام بنے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی ، قریبی گھروں، پلازہ، پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
کوئٹہ دھماکا، عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا
گھروں میں موجود خواتین اور بچوں سمیت مقامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے،چمن پھاٹک خودکش دھماکے میں14 شہری شہید ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سیکیورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی۔
سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا،بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کیخلاف شدید غم و غصہ ہے،مقامی شہری آبادی نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔
کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ، 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ فتنہ الہندوستان ہمیشہ کی طرح آسان اہداف اور عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہے ،بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کررہی ہے۔
