شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، پولیس میں تمام افسروں و اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

شنگھائی تعاون تنظیم

فائل فوٹو


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلہ میں پولیس میں تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس سلسلہ میں سرکلر بھی جاری کر دیا گیا، سرکلر کے مطابق وفاقی پولیس میں پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی ہوگی۔

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سرکلر کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ افسران چھٹی دیں گے، سرکلر کا اطلاق وفاقی پولیس کے تمام ڈویژنز پر ہوگا۔ واضح رہے کہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں