مناہل ارشد: خیبر پختونخوا کے واحد برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کو وسائل کی قلت سے انتظامی بحران کا سامنا ہے، چند سال کے دوران ساٹھ نرسنگ اسٹاف سمیت ایک سو تین اسامیاں خالی ہوگئیں۔
ڈائریکٹر برن اینڈ پلاسٹک سنٹر ڈاکٹر تحمید اللہ کے مطابق بیشتر تربیت یافتہ نرس، پیرا میڈکس اور ڈاکٹرز نے بیرون ممالک میں ملازمت اختیار کرلی، شمالی پنجاب، گلگت اور افغانستان سے بھی مریض برن سنٹر لائے جاتے ہیں۔
پانچ سال کے دوران برن سنٹر آنے والے مریضوں کی شرح میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے، برن سنٹر میں گزشتہ سال نو ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔
ڈاکٹر تحمید اللہ کے مطابق نگران دور حکومت سے بھرتی پر پابندی بر قرار رکھی گئی ہے، جس سے انتظامی مسائل پیش آرہے ہیں۔