لوئر دیر، تنخواہوں میں کٹوتی، پنشن اصلاحات اور ٹیکسز کیخلاف سرکاری ملازمین کا احتجاج

سرکاری ملازمین

خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں کٹوتی اور ٹیکسز کیخلاف سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔

لوئر دیر میں پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں کٹوتی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا، شہید چوک تیمرگرہ پہنچ کر مظاہرین نے اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

مظاہرین کی جانب سے احتجاجا سڑک بلاک کردی گئی، جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سرکا ری ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اکتوبر میں پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں