وزیراعظم کا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اظہار اطمینان


وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کانفاذ تیزی سے جاری ہے،کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی ٹیم کی محنت کا ثبوت ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دیدی

سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ اقتصادی کامیابیاں بھی حاصل ہو رہی ہیں ،ترسیلات زر میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،اگر یونہی محنت جاری رہی تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف پیکج کے حوالے سے معاونت پر سعودی عرب، چین اور یو اے ای کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا اوران کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کچے کے علاقے میں تعینات اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری

وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی کوششوں اور محنت پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں