وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز والے اچھے پیسےکما چکے توانہیں آئی پی پیز بزنس کوخیرباد کردینا چاہیے۔
آئی بی اے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 5آئی پی پیزکوکہہ دیا ہےکہ حکومت کوآپ سےبجلی نہیں چاہیے، آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ بھی کرائیں گے،بہت جلد بجلی کی پیداواری قیمت میں 2سےاڑھائی روپےکمی ہوگی۔
دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیلئے پاسپورٹ کی مدت میں رعایت کا اعلان
اسی دوران آئی بی اے میں بجلی بند ہوگئی ، انتظامیہ نے کہا کہ وزیر صاحب آپ موجود ہیں اور آئی بی اے کی بجلی بند ہوگئی ہے،انہوں نے شکوہ کیا آئی بی اے جنریٹر پر چل رہا ہے۔
اویس لغاری کا اس صورتحال پر کہنا تھا لوڈشیڈنگ غیرقانونی ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ جاتی ہے،ہمارے یہاں اکنامک لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔
رائٹ سائزنگ ،پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے 48 عارضی ملازمین فارغ
جن فیڈرز سے ریکوری نہیں ہوتی تو وہاں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔