پاکستان کی لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

دفتر خارجہ

پاکستان نے لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان پر حالیہ اسرائیلی جارحیت میں سیکڑوں نہتے شہریوں کا قتل عام ہوا، لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے ، امریکی صدر

اسرائیلی جارحیت نے خطے میں امن و سلامتی کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے،پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان لبنان کے عوام کیساتھ بھرپور یکجہتی اور امن و سلامتی کیساتھ رہنے کے حق کیلئے کھڑا ہے۔


متعلقہ خبریں