سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

سوات

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں پر ہونے والے حملے کے بعد سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو لنڈا کے چیک پوسٹ پر روکا گیا، دونوں میاں بیوی سوات میں سیر و تفریح کیلئے آ رہے تھے۔

سوات ،سفارتکاروں کے سیکیورٹی قافلے میں شامل پولیس وین پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمی

خیال رہے کہ دو روز پہلے سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

قافلے سے سکیورٹی اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی اس دھماکہ خیز مواد کی زد میں آئی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں