طلاق کی افواہیں، ایشوریا نے شادی کی انگوٹھی پہن کر سب ٹھیک کا اشارہ دیدیا

ایشوریا

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے شوہر ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بیچ شادی کی انگوٹھی پہن کر سب ٹھیک ہے کا اشارہ دیدیا۔

اپنے کام کے سلسلے میں آج کل ایشوریا اپنی بیٹی آرادھیا بچن کیساتھ دنیا کے مختلف ملکوں کے دوروں پر ہیں، اس دوران یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے اور بیٹی کے ہمراہ کام میں مصروف ہیں۔

ایسی تمام تر افواہوں کے درمیان ایشوریارائے نے اپنی شادی کی انگوٹھی پہن کر تمام تر افواہوں کی تردید کردی،اداکارہ کی پیرس فیشن ویک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وہ اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ موجود ہیں۔

عطا اللہ عیسی خیلوی کے کنسرٹ میں مداحوں کی ہاتھا پائی

اس ویڈیو میں جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ ایشوریارائے کی انگوٹھی تھی جو انکی شادی کی تھی۔تقریب میں ایشوریا رائے کی شادی کی انگوٹھی نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔اس سے قبل متعدد بار ایشوریہ رائے اور ابھیشیک کو بہت مرتبہ بغیر انگوٹھی کے دیکھا گیا۔

اب صارفین ایشوریارائے کی نئی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایشوریارائے اور ابھیشیک طلاق نہیں لے رہے بلکہ ابھی صرف دونوں میں لڑائی ہی چل رہی ہے جو جلد ہی سلجھ جائے گی۔


متعلقہ خبریں