کرینہ کپور سے متاثر ہو کر اداکاری شروع کی ، عائزہ خان

عائزہ خان

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور سے متاثر ہو کر اداکاری شروع کی تھی۔

عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پرنئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں کرینہ کپور جیسا اسٹائل اپنا کر اُن کے فلمی ڈائیلاگز پر منظر کشی کی۔

دونوں بیٹے خوب جھگڑا کرتے ہیں، سیف کو بھی ان پر چیختے دیکھا، کرینہ کپور

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھ کر ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے کرینہ کپور کی فلم “جب وی میٹ” کتنی بار دیکھی ہے؟

عائزہ خان کی اس ویڈیو کو جہاں مداحوں نے پسند کیا تو وہیں ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اداکارہ کے اسٹائل کی بھی تعریف کی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں