علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

علی وزیر نظر بندی

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی وزیر کے خلاف تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند ہیں، ضلعی انتظامیہ نے  ان کو 4 سے 19 ستمبر تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ نئے احکامات کے انہیں 4 اکتوبر تک نظر بند رکھا جائے گا۔

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

علی وزیر کے وکلاء نے تھری ایم پی او احکامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز 24 ستمبر کو نظر بندی کے احکامات کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔


متعلقہ خبریں