ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو بمباری سے ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا،سمجھتے ہیں جنگ ملک کے مفاد میں نہیں۔
ایران کی خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہتھیار نہیں ڈالیں گے،خطے میں جاری موجودہ صورتحال سے نکلنا ہو گا،بحران کے دوران ملک کو چلانا مشکل تھا۔
ایرانی صدر نے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اتحاد اور تعاون پر زور دیا۔
