حکومت کا 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

Ippz

اسلام آباد: حکومت نے 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 100 کے قریب آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی 100 کے قریب آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیز کا رویہ لچکدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے منافع میں کتنی کمی ہو گی؟ اس پر ابھی ورکنگ جاری ہے تاہم 5 آئی پی پیز کو بند کیا جا رہا ہے۔

ضروری نہیں تمام آئی پی پیز سے گفتگو کے نتائج کا اعلان ایک ہی بار کر دیا جائے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں