جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر پاکستان آنے والے افغان شہریوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔
افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان
حکام نے بتایا کہ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں، پھر وہ اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ گزشتہ 3 دن کے دوران ایسے 9 افغانوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا جو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آئے تھے اور پھر یہاں سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
کراچی، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افغان شہری گرفتار
امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عدالتی احکامات پر جیل بھیج دیا ہے۔