گر پتونت سنگھ کے قتل کی سازش ، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر امریکی عدالت میں طلب

گرپتونت سنگھ

امریکی عدالت نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو طلب کر لیا ہے۔

سکھ فار جسٹس کے وکیل گرپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے خطے میں بد امنی پھیلانے کی مذموم کوششیں کیں ، دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کا اہم کردار رہا۔

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکی صدر کا احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ

گرپتونت سنگھ نے قتل کی سازش سے متعلق بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا تھا ، گرپتونت سنگھ نے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےٹھوس شواہد فراہم کیے۔

سکھ فار جسٹس کے وکیل کا کہنا تھا کہ خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم کی کوششوں کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،  قتل کی سازش ان لوگوں کے خلاف کی گئی جو حق خودارادیت کی وکالت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں