قونصل جنرل پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ


افغان قونصلیٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا فعل قابل مذمت ہے،پاکستان

پشاور میں منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس میں قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر ترجمان افغان قونصلیٹ نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے  کہا کہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا جبکہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔

افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے

اگر ترانا بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے،پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں