قومی ترانے کی بے حرمتی ،پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامورکی طلبی


پاکستان نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بدتہذیبی سفارتی اصولوں کیخلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے،افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے

دوسری جانب ماہرین خارجہ امور کا کہنا ہے کہ یہ مناظر سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، افغان قونصل جنرل کی اس حرکت پر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی احتجاج کرنا چاہیے۔

محکمہ خارجہ کو سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں