پنجاب میں کم عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کم عمر بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 13لاکھ 31ہزار 641شہریوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
حکومت کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار
رواں ماہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکلوں کو بند بھی کیا جا رہا ہے، اب تک 30ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں کو بند کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیورز کے رواں سال دو لاکھ 56ہزار 871چالان کیے گئے۔ جبکہ 1لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں کو بند بھی کیا گیا۔
مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز متحرک رہ کر اس کمپین کو مزید مضبوط اور کامیاب بنائیں، فیلڈ افسران زیرو ٹالرنس پر کاروائی جاری رکھیں، محفوظ پنجاب اور حادثات کی روک تھام کے لیے ہمیں قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی۔
پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کو رہا کر دیا گیا
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا کہ والدین اور استاتدزہ کی اہم ذمہ داری بچوں بچیوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کریں، ہم اپنی نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔