شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے گزشتہ روز مومن الحق کو آؤٹ کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں چار سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پاکستان کے پانچویں فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں، ان سے پہلے 400 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان ، شعیب اختر اور عمرگل بھی حاصل کرچکے ہیں۔
اذان اویس نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
شاہین آفریدی مجموعی طور پر پاکستان کے نویں باؤلر ہیں، ان سے قبل تین پاکستان اسپنرز بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، ان میں ثقلین مشتاق، سعید اجمل اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔
