حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت خزانہ نے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگیاں 22 مئی کو کی جائیں گی۔
وزیراعظم کا دہشتگرد کو روکنے والے شہید شہری لیاقت کی بہادری کو خراجِ تحسین
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، جس کے باعث ملازمین اور پنشنرز کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
