نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ کے مقام پر راستے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ میاں عیسیٰ اور جلبئی کے گروپوں کے درمیان پیش آیا ۔ ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق تین اجرتی قاتلوں نے 4 افراد کو قتل کیا جس پر گاؤں کے لوگوں نے قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
لاہور میں بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،ماں ہی قاتل نکلی
اکوڑہ خٹک اور چھوٹا لاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مصری بانڈا میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔
