پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 71 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، جس سے 100 انڈیکس 792 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار 298 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا اور ڈالر سستا ہو گیا
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 70 ہزار 506 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 65 پیسے ہو گئی۔
