بھارتی شہر چنئی سے ابوظہبی جانے والے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پر میں آگ لگی جس کے بعد پرواز کی روانگی روک دی گئی، طیارے میں تقریباً 280 مسافر سوار تھے جنہیں باحفاظت اتار لیا گیا ہے۔
امریکا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیک آف کی تیاری کے دوران پائلٹس نے آگ کا نوٹس لیا ، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حکام نے طیارے میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
