مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 598 روپے فی کلو/لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی، آٹا بھی مہنگا
اسی طرح ایک اور معروف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت بڑھ کر 618 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے، جس سے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے 10 سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 120 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
