لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نورنگ تھانے کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا، جس میں میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 5 اہلکار زخمی
دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوئے، اسپتال لائے گئے زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔ سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے دھماکے کیلئے رکشے کا استعمال کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
