انسانی فطرت ہے کہ وہ دوسروں سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے، جھانوی کپور

جھانوی کپور

فائل فوٹو


بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ خوبصورت دکھائی دینا اور اس پر ناز کرنا عورت کا حق ہے۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ انسانی فطرت ہے کہ وہ دوسروں سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ اپنی شخصیت کے اظہار کی ایک قسم ہے جس میں لوگوں کی بہت زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔

گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ وہ جب چھوٹی تھیں تو اپنی ماں سری دیوی کو تقریبات اور فلموں کی عکسبندی کے لئے تیار ہوتے دیکھتیں اور وہ بہت اچھا میک اپ کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کا حق ہے کہ وہ نہ صرف خوبصورت دکھائی دیں بلکہ اپنی خوبصورتی پر ناز بھی کریں۔


متعلقہ خبریں