چیمپئنز ون ڈے کپ، الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی

الائیڈ بینک اسٹالینز

بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی۔

اسٹالینز کے 337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 203 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جارہے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں الائیڈ بینک اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

اسٹالینز کی جانب سے بابراعظم 76، طیب طاہر 74، محمد حارث55 اور حسین طلعت 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لائنز کے عامر جمال اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

الائیڈ بینک اسٹالینز کے 337 رنز کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 39.3 اوورز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ امام الحق نے 78 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

اسٹالینز کے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں، ایونٹ کا تیسرا میچ آج لیک سٹی پینتھرز اور ڈولفنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں