وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں اور امریکی مذاکرات کار ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سفارتی ذرائع کو فعال رکھا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ صرف ایسے کسی بھی معاہدے کا حصہ بنیں گے جو امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کسی بھی کمزور یا غیر متوازن معاہدے کی حمایت نہیں کرے گا۔
آبنائے ہرمز سے تیل بردار جاپانی ٹینکر بحفاظت گزرگیا
اینا کیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت موجودہ کشیدگی کے دوران اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا کر رہی ہے اور اپنی صورتحال کو سنبھالنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی عمل جاری رکھنا خطے میں استحکام کیلئے ناگزیر ہے، تاہم امریکا اپنے مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا
