وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے واضح کیا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے مستقبل کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں شگفتہ جمالی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے حوالے سے یہاں کوئی بیان نہیں دیاجاسکتا۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ملین ڈالرکااضافہ
ابھی تک پالیسی کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اسمبلی میں بل کے ذریعے ترمیم بھی لانی ہے، یہ سرکاری ملازمین ہیں ، فی الحال ان کے مستقبل کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نہ ان کے ساتھ کوئی زیادتی ہو گی۔
وقفہ سوالات کے دوران ملک شاکر بشیر اعوان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا گرین ون اور گرین ٹو اور سکائی گارڈن دسمبر 2025 تک مکمل ہو جائیں گے۔
ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی
ارکان ہمارے ساتھ سائٹ کا دورہ کرنا چاہئیں تو ہم انہیں ساتھ لے کر جانے کےلئے تیار ہیں۔