ملالہ یوسف زئی کا پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھی فلمیں بنانے کا عندیہ

ملالہ یوسف زئی

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسف زئی نے مستقبل میں پاکستانی فلم سازوں و فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی ماضی میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو پروڈیوس کر چکی ہیں اور حال ہی میں بطور پروڈیوسر ان کی پہلی ہالی ووڈ دستاویزی فلم دی لاسٹ آف دی سی ویمن کا ٹریلر بھی سامنے آیا تھا۔اب انہوں نے مستقبل میں مزید پاکستانی فلموں کو پروڈیوس کرنے سمیت پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بھی کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

یمنی زیدی کو شہرت دینے والا ڈرامہ میرے ہاتھ میں آ کر نکل گیا، حبا علی

کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے مستقبل میں پاکستانی فلموں کو پروڈیوس کرنے سمیت اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی ایک پاکستانی فلم کو سپورٹ کیا ہے اور جب بھی انہیں موقع ملتا ہے تو وہ پاکستانی فلموں کو ضرور سپورٹ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو پاکستانی فلموں، ڈراموں اور اداکاروں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں