اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم ہو گئے۔ آئی ایم ایف کے دباؤ پر پنجاب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کے لئے ریلیف ختم کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق اسلام آباد کے صارفین کو ماہ ستمبر میں ریلیف نہیں ملے گا، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے۔
رولز میں ترامیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر، آرمڈ فورسز کے شہداء کی فیملی کیلئے خصوصی پنشن
آئیسکو کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بجلی بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کئے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق موقر انگریزی اخبار کو دیے گئے اپنے بیان میں بھی کی ہے۔