پشاور(شہزادہ فہد)خیبرپختونخوا کابینہ میں رد وبدل کی سمری گورنر ہائوس ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی کوعہدے سے برطرف کردیا گیا ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشال یوسفزئی کو مستعفی ہونے کا کہا تھا۔
بابوسر ٹاپ پر سیزن کی پہلی برفباری
مشال یوسفزئی کے مستعفی ہونے سے انکار پر انکی برطرفی کی سمری گورنر کو بھجوائی گئی،سمری میں معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو کیلیے سہیل آفریدی کا نام شامل ہے۔
صوبائی وزیر قاسم علی شاہ سے محکمہ صحت کا قلمدان واپس لیا گیا ہے،قاسم علی شاہ کو مشال یوسفزئی کی جگہ سماجی بہبود کا قلمدان دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولر شینن گیبریل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
مردان کے احتشام علی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت مقررکئے گئے ہیں،وزیرستان کے نیک محمد معاون خصوصی برائے ریلیف و آبادی کاری ہونگے۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پنجاب کے دورے سے واپس آنے پر سمری پر دستخط کرینگے۔