شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند، گاڑیوں کی قطاریں، ہزاروں سیاح پھنس گئے

شاہراہ قراقرم

بابوسر ٹاپ پر گزشتہ رات سے برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر تاحال بند ہے۔

پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر اور سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شاہراہ قراقرم چلاس تا گلگت سیکشن 4 مقامات پر بند ہے۔

دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں، بلوچستان سے ان کا صفایا کریں گے، وزیراعظم

دیامر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد شاہراہ بحال کر کے ٹریفک کیلیے کھول دی جائے گی۔ بابوسر ٹاپ پر گزشتہ رات سے برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دیامر کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اورپہاڑوں پرہلکی برف باری ہو رہی ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ نیاٹ ویلی لومر نالے میں سیلابی ریلے میں 2نوجوان بہہ گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں