خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ فیصلے کی حتمی منظوری وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کا بلوچستان میں شہداء کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں، عدلیہ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری ایکٹ میں انکوائری کرنے والے کو سول جج کے اختیارات حاصل ہیں، ججز سے اس لیے انکوائری کرانا چاہتے تھے کہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔