ہم چائیں گے تو ہی علی امین گنڈاپور جلسہ کیلئے نکلیں گے، فیصل کریم کنڈی

Faisal Kareem

اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہیں گے تب ہی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کے لیے نکلیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ ہماری مرضی سے ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ اگر ہم چاہیں تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبے سے جلسے کے لیے نکلیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ 22 اگست کی طرح 8 ستمبر کو بھی ناکام ہو گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری مرضی کے بغیر جلسہ نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈا پور کی باتوں سے کبھی جلسہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتشار پارٹی بنتی جا رہی ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور 9 مئی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں