امریکی ریاست اوکلاہوما کے دارالحکومت اوکلاہوما سٹی کے قریب ایک جھیل کے کنارے منعقدہ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آرکیڈیا جھیل کے قریب اتوار کی رات پیش آیا، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
🇺🇸 Photos from the scene at Arcadia Lake campground in Edmond, Oklahoma.
Multiple victims. Multiple ambulances. A campground on a Sunday night.
Still developing https://t.co/niSB1mY1bB pic.twitter.com/ldjgHLBlzP
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 4, 2026
ایڈمنڈ پولیس کی ترجمان ایملی وارڈ نے بتایا کہ پولیس کو رات تقریباً 9 بجے فائرنگ کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔ ان کے مطابق 10 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، تاہم امکان ہے کہ کچھ زخمی خود بھی طبی امداد کے لیے گئے ہوں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت مختلف بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
