تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیاگیا۔
پی ٹی آئی کی جانب جاری بیان کے مطابق سابق ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا ہے ،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے 9مئی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا چیپٹربند،جیل سے رہا ہوتے نظر نہیں آرہے،امیر مقام
تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کراچی کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومتی ایما پر فہیم خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے فہیم خان کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ہمارے ساتھی سابق و موجودہ فارم 45 ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کی فیملی سے مسسلسل رابطے میں ہیں اور فہیم خان کو جلد از جلد رہا کروانے کیلئے تمام رابطہ اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان
انکا مزید کہنا تھا کہ فہیم خان کا جرم صرف اتنا ہے کہ اُنہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے بانی پی ٹی آئی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا تھا۔